سعودی عرب میں سکولوں میں آن لائن کلاسز کا اعلان

Sep 28, 2026 | 13:03:PM
سعودی عرب میں سکولوں میں آن لائن کلاسز کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سعودی عرب میں حکام نے ریاض کے اسکولوں میں ایک ہفتے کے لئے ‘فاصلاتی تعلیم’ آن لائن کلاسز کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز ریاض کے طول و عرض میں والدین کو بچوں کے اسکولوں سے ای میلز موصول ہوئیں جن میں ایک ہفتے کے لیے ‘فاصلاتی تعلیم’ آن لائن کلاسز پر منتقل ہونے کے فوری فیصلے کا اعلان کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس اقدام کی کوئی باضابطہ وجہ نہیں بتائی گئی تاہم یہ فیصلہ بظاہر خلیج میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور حوثیوں کے مملکت کو نشانہ بنانے والے حملوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

یہ پڑھیں: ایک ہی دن 6 سنچریز کا نیا عالمی ریکارڈ بن گیا

قبل ازیں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے حوثیوں کے مملکت پر بڑھتے ہوئے حملوں کی مذمت کی گئی ہے جن میں ”خواتین اور بچوں سمیت عام شہری” نشانہ بن رہے ہیں۔