ایران نے آبنائے ہرمز پر امریکی کنٹرول کا دعویٰ مسترد کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے آبنائے ہرمز پر امریکی کنٹرول سے متعلق دعوے مسترد کرتے ہوئے امریکی صدر کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
باقر قالیباف نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں خود امریکی بیانیے کی تردید کر رہی ہیں، ان کے مطابق تیل کی قیمتیں جنگ سے پہلے کی سطح کے مقابلے میں اب بھی کہیں زیادہ ہیں اور فی بیرل تقریباً 35 ڈالر اضافی قیمت پر ٹریڈ ہو رہی ہیں۔
ایرانی اسپیکر نے کہا کہ اگر آبنائے ہرمز سے متعلق امریکی مؤقف درست ہے تو پھر یا تو عالمی تیل مارکیٹ ’’اندھیر نگری‘‘ کا شکار ہے یا امریکی بیانیہ بنانے والی مشین حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہی ہے۔
باقر قالیباف نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکی مؤقف درست ہے تو آبنائے ہرمز میں یقین رکھنے والوں کے لیے مفت ڈالر بانٹنے والی ایک مشین موجود ہے، انہیں چاہیے کہ وہ جا کر اسے حاصل کر لیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایران کسی بھی جارحیت کے خلاف ثابت قدم رہے گا:عباس عراقچی