لانگ مارچ کسی بیک ڈور رابطے کی وجہ سے ملتوی نہیں کیا: سلمان اکرم راجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بیک ڈور رابطوں کی وجہ سے لانگ مارچ ملتوی ہونے کی خبروں کو مسترد کردیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ لانگ مارچ ملتوی کرنےکے بعد ابھی تک حکومت نے مذاکرات کا کوئی سگنل نہیں دیا لیکن ہم نےحکومت کو مزید وقت دیا کہ وہ اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے۔
سلمان اکرم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی تازہ لہر اس بات کا تقاضہ کرتی ہے کہ سب مل بیٹھ کربات کریں، مذاکرات کے نتیجے میں کوئی فیصلہ ہوا تو ہم اس کی پاسداری کریں گے، مطالبہ یہی ہے کہ بانی کو شفا اسپتال منتقل کیا جائے۔
سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوال کیا کہ اندیشے کی بنیاد پر کسی کے بنیادی حقوق چھین لینا کہاں کا انصاف ہے؟
اُنہوں نے کہا ہے کہ سفاکیت کی تمام حدیں عبور کر دی گئیں ہیں، علیمہ خان کی نظر بندی کو 9 دن گزر چکے۔
یہ بھی پڑھیں:کے پی حکومت لوٹ مار میں ملوث،جلد وائٹ پیپر لائیں گے:امیر مقام
سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ہم عدالتوں سے یہ استدعا کرتے ہیں کہ انصاف کیجیے، بانی پی ٹی آئی کے خاندان نے مثال قائم کی ہے۔
سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی اور راجہ ناصر کو مذاکرات کا اختیار دیا ہے۔