خیبر میل ایکسپریس کا انجن ڈی ریل،ٹرینوں کی آمدورفت متاثر 

Sep 28, 2026 | 12:14:PM
خیبر میل ایکسپریس کا انجن ڈی ریل،ٹرینوں کی آمدورفت متاثر 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور سے پشاور کے راستے کراچی جانے والی خیبر میل ایکسپریس کا انجن موڑ ایمن آباد کے قریب ڈی ریل ہوگیا، جس کے باعث مین ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی۔ 

ریلوے ذرائع کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، انجن کے ڈی ریل ہونے کے بعد پاکستان ریلوے نے ریل گاڑی کی بحالی کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مین ٹریک کلیئر ہونے تک دیگر ریل گاڑیوں کی آمدورفت بھی متاثر رہنے کا امکان ہے، جبکہ بحالی کا کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب اور دسترس فاؤنڈیشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط