کے پی حکومت لوٹ مار میں ملوث،جلد وائٹ پیپر لائیں گے:امیر مقام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )خیبرپختونخوا کے صدر اور وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ بہت جلد وائٹ پیپر لائیں گے، جس میں تمام حقیقت سامنے رکھیں گے۔
پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے خیبرپختونخوا میں صرف وزیراعلیٰ بدلے، عوام کی قسمت نہیں بدلی، موجودہ صوبائی حکومت لوٹ مار میں ملوث ہے۔
ان کس کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی موجودہ حکومت کو تاحال یہ معلوم نہیں کہ اس نے کرنا کیا ہے، صوبے میں تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی پر توجہ نہیں دی جا رہی۔
یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا کے شہری اپنے وزیراعلیٰ کی کارکردگی سےغیرمطمئن، سہیل آفریدی پر شدید تنقید
امیر مقام نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے بجائے حکومت کی ترجیحات کچھ اور دکھائی دیتی ہیں۔