ورلڈ چیس اولمپیاڈ: پاکستان نے کیٹیگری ڈی میں گولڈ میڈل جیت لیا

Sep 28, 2026 | 12:16:PM
ورلڈ چیس اولمپیاڈ: پاکستان نے کیٹیگری ڈی میں گولڈ میڈل جیت لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) پاکستان نے ورلڈ چیس اولمپیاڈ 2026 کی کیٹیگری ڈی میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے گولڈ میڈل جیت لیا۔

ازبکستان کے شہر سمرقند میں ہونے والے عالمی شطرنج اولمپیاڈ میں پاکستانی شطرنج ٹیم نے سبز ہلالی پرچم سربلند کردیا۔

پاکستان نے سیشلز، سان مارینو، کیمن آئی لینڈز اور ایل سلواڈور کو شکست دی، جبکہ مصر اور یمن کے خلاف مقابلہ برابر رہا جبکہ پاکستان کو کولمبیا اور جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:ون ڈے کرکٹ ! ایک ہی دن 6 سنچریز کا نیا عالمی ریکارڈ بن گیا

پاکستان اوپن ٹیم نے اولمپیاڈ میں 12 میچ پوائنٹس اور 162 گیم پوائنٹس حاصل کیے، جبکہ ورلڈ چیس اولمپیاڈ میں پاکستان نے 29 درجے بہتری کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔