عمران طاہر کی تباہ کن باؤلنگ ، ٹی ٹونٹی کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)47 سالہ پاکستانی نژاد پروٹیز عمران طاہر نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
عمران طاہر کی تباہ کن بولنگ کے باعث سینٹ لوشیا کنگز کی پوری ٹیم 119 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
The King of Providence stands tall!???? Imran Tahir picks up his 2nd CPL fifer! ???????? x ???????? #CPL26 #GAWvSLK #CricketPlayedLouder #BiggestPartyInSport #RepublicBank https://t.co/grzI4J3eHA
— CPL T20 (@CPL) September 10, 2026
جنوبی افریقی سپنر عمران طاہر نے 47 برس کی عمر میں ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک اور شاندار کارنامہ انجام دے دیا ہے۔
کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں گیانا ایمیزون واریئرز کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے سینٹ لوشیا کنگز کے خلاف صرف 17 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔
مزید پڑھیں:ٹیسٹ سکواڈ میں واپسی ،شاہین آفریدی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلیں گے
عمران طاہر کی تباہ کن بولنگ کے باعث سینٹ لوشیا کنگز کی پوری ٹیم 119 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پانچ وکٹوں کی اس شاندار کارکردگی کے ساتھ عمران طاہر مینز ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پانچ وکٹیں لینے والے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے ہیں۔
47 سال کی عمر میں ان کی یہ کارکردگی ثابت کرتی ہے کہ وکٹیں لینے کی ان کی بھوک اب بھی برقرار ہے۔