طاہر حمید قتل کیس؛ ملزمان کی اپیلیں منظور، ہائیکورٹ کا بری کرنے کا حکم
کیپشن: کمرہ عدالت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عمران مہر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے پی ٹی آئی رہنما طاہر حمید قریشی قتل کیس میں اہم فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے قتل کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے تینوں ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا،بری ہونے والے ملزمان میں محمد حارث، لاریب شہزاد اور علی رضا شامل ہیں۔
ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے تینوں ملزمان کو ڈکیتی اور قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی تھی،ٹرائل کورٹ نے ملزمان پر دو دو لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔
ملزمان 2022 سے جیل میں قید تھے،پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ متعلقہ میں مقدمہ نمبر 990/22 درج کیا تھا،مقدمہ میں ملزمان کے خلاف قتل اور ڈکیتی کی دفعات 302 اور 392 ت پ عائد کی گئی تھیں،جسٹس محمد طارق ندیم نے اپیلوں پر سماعت کے بعد تینوں ملزمان کو بری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:سابق صوبائی وزیر اپنی رہائش گاہ سے اغوا