سابق صوبائی وزیر علی حسن چانھیو کو مسلح افراد اغوا کرکے لے گئے

Sep 14, 2026 | 18:12:PM
سابق صوبائی وزیر علی حسن چانھیو کو مسلح افراد اغوا کرکے لے گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سابق صوبائی وزیر علی حسن چانھیو کو کھپرو میں ان کی رہائش گاہ سے مبینہ طور پر مسلح افراد اغوا کرکے لے گیئے۔

عینی شاہدین کےمطابق دو گاڑیوں پر سوار مسلح افراد بنگلے میں داخل ہوۓ، علی حسن چانھیو کے سیکیورٹی گارڈز کو تشدد کرکے کمرے میں بند کیا اور علی حسن کو اپنے ہمراہ لے گیئے۔ 
واقعے کی اطلاع پر سینکڑوں افراد حاجی علی حسن کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوگئےہیں۔
ایس ایس پی سانگھڑنے کہا ہے ہے کہ پولیس کو  واقعے کی اطلاع ملی ہے، ان کا کہنا ہے کہ کوئی لین دین کا معاملہ بھی لگتاہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیاہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان