شاریہ مری کا حسن علی چاہنیو کے اغوا پر شدید اظہار تشویش
کیپشن: شاریہ مری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص احمد)پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کھپرو سے دن دھاڑے سابق صوبائی وزیر حسن علی چاہنیو کے اغوا پر شدید اظہار تشویش کیا ہے۔
شازیہ مری نے حسن علی چاہنیو کی بحفاظت بازیابی کیلئے انتظامیہ سے رابطہ کیا اور فیملی سے اظہار یکجہتی کیا ہے،شازیہ مری نے پولیس کو حسن علی چاہنیو کی بازیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
حسن علی چاہنیو کی بازیابی کیلئے پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فدا حسین ڈیرو نے ایس ایس پی سے ملاقات میں اغوا پر اظہار تشویش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایک وقت میں کتنا پیٹرول ڈلوانے پر 100 روپے کی سبسڈی ملے گی؟