ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Sep 14, 2026 | 18:05:PM
ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری، ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ 

وفاقی حکومت نے مقامی طور پر تیار ہونے والی ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر عائد ٹیکس میں کمی کردی۔ ہائیبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں 7 فیصد کی کمی کر دی گئی ۔ ہائیبرڈ الیکٹرک 2 ہزارسی سی تک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 25 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کر دیا گیا۔ 

وفاقی وزارت خزانہ نے سیلز ٹیکس میں کمی کانوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ 
یہ بھی پڑھیں :   کن آئی فونز میں ایپل کے نئے آئی او ایس 27 کو استعمال کرنا ممکن ہوگا؟