نیتن یاہو کا یو اے ای کا خفیہ دورہ، اماراتی صدر سے ملاقات

Sep 28, 2026 | 11:29:AM
نیتن یاہو کا یو اے ای کا خفیہ دورہ، اماراتی صدر سے ملاقات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے گزشتہ روز خفیہ طور پر متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا اور خلیجی ملک کی قیادت سے ملاقات کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اعلیٰ اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے غیر اعلانیہ دورے کے موقع پر نیتن یاہو نے ابوظبی میں اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ملاقات ایران کے ساتھ حالیہ جنگ کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کے تناظر میں ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہوگا

 نیتن یاہو اتوار کی صبح ایک نجی طیارے کے ذریعے ابوظبی پہنچے، دن کا بیشتر حصہ وہاں گزارا اور اسی روز واپس اسرائیل روانہ ہو گئے۔

نیتن یاہو کے دفتر اور متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے ان اطلاعات پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ کے دوران اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو عارضی طور پر آئرن ڈوم میزائل دفاعی نظام اور اسے چلانے والے اسرائیلی اہلکار بھی فراہم کیے تھے۔