ٹال مٹول جاری رہی تو حکومتی خاتمے کیلئے ملک گیر تحریک بھی شروع ہوسکتی ہے: لیاقت بلوچ

Sep 28, 2026 | 10:53:AM
 ٹال مٹول جاری رہی تو حکومتی خاتمے کیلئے ملک گیر تحریک بھی شروع ہوسکتی ہے: لیاقت بلوچ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ملک سے زرداری اور شریف خاندان  کی سیاست کا سورج غروب ہو رہا ہے۔

اپنے بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پاکستان مضطرب عوام کے لیے بہترین چوائس بن کر سامنے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف وطن واپسی پر وقت ضائع کیے بغیر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے مذاکرات کریں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پیٹرول پر عائد لیوی ٹیکس فوری طور پر ختم کرے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

 یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم کی اہلیہ انتقال کر گئیں

 لیاقت بلوچ نے خبردار کیا کہ حکومتی ٹال مٹول جاری رہی تو نہ صرف سپر لانگ مارچ ہوگا بلکہ حکومت کے خاتمے کے لیے ملک گیر تحریک بھی شروع ہوسکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک اس وقت شدید بحران کا شکار ہے اور اس کی بنیادی وجہ نظام کی ناکامی ہے۔