پروفیسر ڈاکٹر جودت سلیم امیر الدین میڈیکل کالج، لاہور جنرل ہسپتال کےپرنسپل تعینات
ایل جی ایچ کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہیلتھ سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کا عملی نمونہ بنایا جائیگا؛ پروفیسر جودت سلیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)حکومت پنجاب نے پروفیسر آف اینستھیزیا ڈاکٹر جودت سلیم کو امیر الدین میڈیکل کالج، پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اور لاہور جنرل ہسپتال کاپرنسپل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
اپنی تعیناتی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر جودت سلیم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لاہور جنرل ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو بہترین اور اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ہیلتھ سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کا عملی نمونہ بنایا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ ادارے میں فیڈ بیک اور مانیٹرنگ کے نظام کو مزید فعال و مستحکم بنایا جائے گا تاکہ مریضوں کی دیکھ بھال میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، ہسپتال کے تمام شعبہ جات میں مضبوط باہمی ربط اور کوآرڈینیشن کے لیے جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا جس سے طبی خدمات کے معیار میں نمایاں بہتری آئے گی اور انتظامی امور کو مزید شفاف اور موثر بنایا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سیف سٹی کیمروں کو نقصان پہنچانے پر 20 لاکھ روپے تک جرمانہ، نیا قانون منظور
انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ لاہور جنرل ہسپتال کو صوبے کا ماڈل طبی ادارہ بنانے کے لیے تمام وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مریض دوست ماحول کو یقینی بنایا جائے گا اور عوام کے اعتماد کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔