گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے افغان قونصل جنرل سید عبدالجبار تاکحری سے ملاقات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زبیر راشد )گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے افغانستان کے قونصل جنرل سید عبدالجبار تاکحری نے گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔
افغانستان کے قونصل جنرل سید عبدالجبار تاکحری نے گورنر سندھ سے ان کے سسر کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔
قونصل جنرل نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی، گورنر سندھ نے تعزیت اور ہمدردی کے اظہار پر افغانستان کے قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ غم کی گھڑی میں تعزیت اور دعاؤں سے اہلِ خانہ کو حوصلہ ملتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :آئی فون 18 پرو، پرو میکس میں بڑی سافٹ وئیر خرابی کا انکشاف