پمزمیں سینئر رجسٹرار کی 3 آسامیوں کیلئے ابتدائی شارٹ لسٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک)اسلام آباد کے مرکزی سرکاری ہسپتال پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں سینئر رجسٹرار (گریڈ 18) کی 3 آسامیوں کیلئے ابتدائی شارٹ لسٹ جاری کردی گئی۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سینئر رجسٹرار کی 3 آسامیوں کیلئے مجموعی طور پر 12 امیدوار ابتدائی طور پر شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔ ان آسامیوں میں میرٹ، پنجاب اوپن اور سندھ اوپن میرٹ کی ایک، ایک نشست شامل ہے۔
ایف پی ایس سی کے مطابق اینستھیزیا میں 4 امیدوار ابتدائی طور پر شارٹ لسٹ ہوئے، تاہم سندھ اوپن میرٹ پر کوئی امیدوار شارٹ لسٹ نہیں ہوا، نیونیٹولوجی میں 3 امیدوار شارٹ لسٹ کیے گئے، جبکہ پنجاب اور سندھ اوپن میرٹ پر کوئی امیدوار شارٹ لسٹ نہیں ہوا، ایف پی ایس سی کے مطابق نیورولوجی میں 5 امیدوار ابتدائی طور پر شارٹ لسٹ کیے گئے، تاہم سندھ اوپن میرٹ پر مزید کوئی امیدوار شارٹ لسٹ نہیں ہوا، ایف پی ایس سی کے مطابق مطلوبہ تعلیمی قابلیت مقررہ آخری تاریخ تک مکمل نہ کرنے پر ایک امیدوار کو ابتدائی طور پر مسترد کردیا گیا ہے۔
ابتدائی طور پر شارٹ لسٹ اور مسترد امیدواروں کو دستاویزات کی فزیکل تصدیق کیلئے بلایا جائے گا، جبکہ امیدواروں کی حتمی حیثیت دستاویزات کی تصدیق اور ایف پی ایس سی کی منظوری سے مشروط ہوگی، ایف پی ایس سی نے سینئر رجسٹرار کی آسامیوں کیلئے انٹرویو مرکز اسلام آباد مقرر کیا ہے، تاہم نیورولوجی میں سندھ سے شارٹ لسٹ امیدوار کا انٹرویو کراچی میں ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:معروف بالی ووڈ اداکار انتقال کر گئے