حکومت پنجاب کا بڑا اقدام؛ نکاح رجسٹرار پر پابندیاں عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہین عتیق)کم عمری کی شادیوں کے رجحان کو ختم کرنے کے لیے نکاح رجسٹرار پر پابندیاں عائد کر دی گئیں۔
اب کوئی نکاح رجسٹرار اپنی حدود سے باہر کا نکاح رجسٹرڈ نہیں کر سکے گا،نکاح رجسٹرار کا کوالیفائیڈ ہونا لازمی ہو گا،اس کے علاوہ نکاح رجسٹرار مقرر ہونے کے لیے نکاح کے حوالے سے پیپر دے کر 90 فیصد نمبر حاصل کرنا بھی لازمی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار کرنے والوں کیخلاف شکنجہ مزید سخت
اب جس نکاح رجسٹرار کو انٹر نیٹ چلانا نہیں آئے گا یا موبائل نہیں چلا سکے گا وہ نکاح خواں مقرر نہیں ہو گا،نکاح رجسٹرار کو سات روز میں نکاح رجسٹرڈ کرکے یونین کونسل بھجوانا ہوگا،کسی رجسٹرار پر کیس بنا ہو گا تووہ بھی نکاح رجسٹرار نہیں ہو گا۔