ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا، اب بدمعاشی نہیں کرسکتا؛ ٹرمپ

Sep 22, 2026 | 19:46:PM
ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا، اب بدمعاشی نہیں کرسکتا؛ ٹرمپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اپنی حکومت کے گن گاتے ہوئے کہا کہ ان کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقت ور ہوچکا ہے۔ 

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی معیشت ترقی کر رہی ہے، ملک میں استحکام ہے کیوں کہ ہم نے ہر مسئلے کو ملک کے مفاد میں جڑ سے ختم کیا ہے۔ انھوں نے اپنی تارکین وطن سے متعلق پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ آج امریکا میں وہی داخل ہوسکتا ہے جسے مدعو کیا جائے۔ اس سے جرائم میں کمی واقع ہوئی ہے۔ 

صدر ٹرمپ نے اپنی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران دنیا کا سب سے بڑا دہشت گردی کا مرکز تھا جو اب مشرق وسطی میں مزید بدمعاشی نہیں کرسکتا۔ 

امریکی صدر نے کہا کہ میں نے ایران کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہے لیکن انھوں نے انکار کیا جس پر میں نے ایران کو مزید پنپنے نہ دینے کا فیصلہ کیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے۔ اب وہ مشرق وسطیٰ میں مزید بدمعاشی نہیں کرسکتا۔ 

امریکی صدر نے دہائیوں پر مشتمل ایران رجیم کو کشت و خوں کی دردناک کہانی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ہر آواز کو دبایا گیا اور بنیادی حقوق سلب کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی شہرت یافتہ فاسٹ بولر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: