آئی پی ایل سمیت بھارتی ڈومیسٹک کرکٹ میں میچ فکسنگ اورکرپشن کی گونج

Sep 22, 2026 | 20:40:PM
آئی پی ایل سمیت بھارتی ڈومیسٹک کرکٹ میں میچ فکسنگ اورکرپشن کی گونج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آئی پی ایل سمیت بھارتی ڈومیسٹک کرکٹ میں میچ فکسنگ اورکرپشن کی گونج سنائی دینے لگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میچز فکس ہونے کے انکشافات نے بھارتی کرکٹ پر کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں،بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹر رچت بھاٹیا نے تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہوں نے  آئی پی ایل2025 کے 5 میچ فکس کیے تھے چنئی سپرکنگزکی ٹیم کی معلومات بکیوں تک لاکھوں روپوں میں پہنچائی تھیں جس کے بدلے انہیں 3 کروڑ بھارتی روپے ملے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق صرف آئی پی ایل ہی نہیں بلکہ سید مشتاق علی ٹرافی کے میچزبھی فکس ہوتے تھے جبکہ رانجی ٹرافی اور دہلی پریمیئر لیگ کے میچز بھی فکس ہوتے تھے۔

رچت بھاٹیا نے اعتراف کیا کہ انہوں نے  سید مشتاق علی ٹرافی میں 2 وائڈ بالز کروانے کے عوض 16 لاکھ بھارتی روپے وصول کیے جبکہ رانجی ٹرافی میں اپنی سلیکشن یقینی بنانے کے لیے بھی 15 لاکھ روپے کی رشوت دی۔

میچ فکسنگ کے الزامات سامنے آنے کے بعد دہلی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) نے ایکشن لیتے ہوئے لیگ میں مبینہ کرپشن پرتحقیقات کا اعلان کردیا ہے۔

ڈی ڈی سی اے کے مطابق الزامات سے متعلق متعلقہ حکام کولکھ دیاگیا جس میں جائزہ لینےکی درخواست کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  مارک ووڈ کا 36 سال کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان