وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے،نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، وفاقی حکومت نے حمزہ فرخ کو چیئرپرسن پاکستان کلائمیٹ چینج اتھارٹی مقرر کیا ہے۔
اس ضمن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کنٹریکٹ پر 2 سال کیلئے کی گئی ہے۔
دریں اثناء، ڈپٹی سیکریٹری، وزارت قومی صحت منیر احمد شیخ کا تبادلہ کر کے ان کی خدمات بطور ڈپٹی سیکریٹری دفاع ڈویژن کے سپرد کی گئی ہیں۔
مزید برآں، تقرری کے منتظر ناطق حسین شاہ کی خدمات بطور ڈپٹی سیکرٹری دفاع ڈویژن کے سپرد کرنے کا نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا گیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام احکامات کے ضمن میں باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایم ون کل رات 11 بجے تاحکم ثانی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گی