سندھ میں 21 سے 27 ستمبر تک انسدادِ پولیو مہم چلانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اعجاز جمالی)سندھ میں 21 سے 27 ستمبر تک انسدادِ پولیو مہم چلانے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا میڈیا ہاؤسز کو اہم خط جاری کردیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران 1 کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا،ہر گھنٹے کے نیوز بلیٹن کے پہلے 15 سیکنڈ پولیو مہم کے لیے وقف کیے جائیں،میڈیا ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی اہمیت کو اُجاگر کرے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے میڈیا کا کردار انتہائی فیصلہ کن ہے،انسدادِ پولیو مہم سندھ کے تمام 30 اضلاع میں چلائی جائے گی،مہم کے دوران 23 مکمل اور 7 جزوی اضلاع کو نشانہ بنایا جائے گا،سندھ بھر میں 5 سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ماضی میں قطرے پینے والے بچوں کو بھی اس مہم میں قطرے پلانا لازمی ہے،پاکستان اور افغانستان دنیا کے واحد دو ممالک ہیں جہاں پولیو وائرس اب بھی موجود ہے، ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی مسلسل تشویش کا باعث ہے، والدین اور دیکھ بھال کرنے والے افراد پولیو ورکرز کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
یہ بھی پڑھیں :این اے 77 ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کا راشد بشیر ورک کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ