نیپال:بیس کیمپ پر برفانی تودہ گرنے سے2 کوہ پیما ہلاک ، 12 لاپتہ

Sep 28, 2026 | 00:52:AM
نیپال:بیس کیمپ پر برفانی تودہ گرنے سے2 کوہ پیما ہلاک ، 12 لاپتہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز)نیپال میں 23 ہزار فٹ بلند چوٹی کے بیس کیمپ پر برفانی تودہ گرنے سے2 کوہ پیما ہلاک ، 12 لاپتہ ہوگئے ۔

ہمالیہ میں کوہ پیمائی کرنے والے گروپ پر برفانی تودہ اس وقت گرا جب وہ نیپال اور تبت کی سرحد پر واقع ہم لنگ ہمال چوٹی کے بیس کیمپ میں موجود تھے۔

نیپالی گروپ میں شامل کوہ پیما اور معاون عملہ غیر ملکی کوہ پیماؤں کی آمد سے قبل کیمپ تیار کررہے تھے، حادثہ اتوارکی صبح پیش آیا،شدید خراب موسم کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں،2 لاشیں برآمد کر لی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم کابلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیوں پرفورسز کوخراج تحسین