محرم الحرام،سکیورٹی انتظامات مکمل،پولیس کی ڈیوٹیاں لگ گئیں

Jun 28, 2025 | 15:22:PM
محرم الحرام،سکیورٹی انتظامات مکمل،پولیس کی ڈیوٹیاں لگ گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آج  2 محرم الحرام کو صوبے بھر میں 90 عزاداری جلوس اور 3 ہزار 495 مجالس منعقد ہو رہی ہیں، صرف لاہور میں 8 عزاداری جلوس اور 386 مجالس ہو رہی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اس موقع پر صوبے بھر میں 26 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار جبکہ لاہور میں 2 ہزار 800 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے بھر میں 14ہزار سے زائد کمیونٹی رضاکار بھی معاونت کر رہے ہیں۔