اسلام آباد کے مراکز صحت میں لائف سیفٹی انتظامات کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ
مراکز صحت کو لائف سیفٹی انتظامات مکمل کرنے کیلئے 7 یوم کی ڈیڈ لائن دے دی گئی،مراسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد ترک)اسلام آباد کے مراکز صحت میں لائف سیفٹی انتظامات کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے مراکز صحت کو مراسلہ لکھ دیا جس میں مراکز صحت کو لائف سیفٹی انتظامات مکمل کرنے کیلئے 7 یوم کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔
اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ مراکز صحت فائراور لائف پروٹیکشن انتظامات کا ازسرنو جائزہ لیں،مراکز صحت مریض و عملے کی حفاظت کیلئے سیفٹی اقدامات یقینی بنائیں۔
اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے مزیدکہاگیاہے کہ مراکز صحت جدید تقاضوں کے مطابق فائر و لائف پروٹیکشن اقدامات کریں، مراکز صحت سی ڈی اے فائر ڈیپارٹمنٹ سے فائر سیفٹی کی این او سی لیں، رجسٹرڈ کنٹریکٹرز سے فائر پروٹیکشن سسٹم کی تنصیب کرائیں، ہائیڈرنٹس، آگ بجھانے والے آلات کی تنصیب اور فعالیت کوبھی یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں:سانحہ پمز کے ذمہ داروں کی معطلی،نئی انتظامیہ نےچارج سنبھال لیا
آئی ایچ آر اے کی جانب سے کہاگیاہے کہ مراکز صحت ہنگامی خارجی دروازوں کی دستیابی و فعالیت یقینی بنائیں، فائر و لائف سیفٹی انتظامات کی عملدرآمد رپورٹ جمع کرائیں،لائف سیفٹی بارے احکامات پر عمل نہ ہونے پر سخت کارروائی ہو گی۔