کراچی: فائر سیفٹی انتظامات نہ کرنےپر متعدد پیٹرول پمپس سیل 

Sep 05, 2026 | 12:01:PM
 کراچی: فائر سیفٹی انتظامات نہ کرنےپر متعدد پیٹرول پمپس سیل 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شعیب مختار )کراچی میں فائر سیفٹی کے انتظامات نہ کرنے والے پیٹرول پمپس بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ریڈار پر آگئے ۔
جناح ٹاؤن اور لیاری ٹاؤن کے متعدد پیٹرول پمپس کو فائر سیفٹی انتظامات نہ کرنے سیل کر دیا گیا، محکمہ انفورسمنٹ نے شہر کے متعدد پیٹرول پمپس ، دکانوں اور ہوٹلز کو فائر سیفٹی انتظامات نہ کرنے پر نوٹس بھی جاری کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری قیمتیں نظرانداز؛ ایل پی جی کی من مانے نرخوں پر فروخت،شہری پریشان
ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے کہاگیاہے کہ نوٹس کا جواب نہ دینے والوں پر بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ ان کی املاک کو سیل کیا جائے گا ، بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے اسپتالوں کے فائر سیفٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔