پی ٹی آئی کو پیغام دیا 9 مئی کے بعد جتنی سہولتیں ملیں سب ختم کردی جائیں گی: رانا ثناء اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ پالیسی فیصلہ ہے کہ کسی کو احتجاج کے لیے اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو پیغام دیا کہ طاقت کا استعمال کیا گیا تو 9 مئی کے بعد جتنی سہولتیں ملی ہیں وہ سب ختم کردی جائیں گی۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف نے لانگ مارچ 4اکتوبر تک مؤخر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور میں پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اجلاس میں لانگ مارچ سے متعلق فیصلہ ہوگیا جس کے مطابق 27 ستمبر کا لانگ مارچ مؤخر کر کے 4اکتوبر کو کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اعلان، نئی تاریخ بھی دیدی