عمران خان کی طرح سہولتیں مانگنے والے قیدیوں کی درخواستیں خارج

Aug 31, 2026 | 15:07:PM
عمران خان کی طرح سہولتیں مانگنے والے قیدیوں کی درخواستیں خارج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )اسلام  آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرح سہولتیں مانگنے والے 3 قیدیوں کی درخواستیں خارج کردیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد  آصف نے اڈیالہ جیل میں قید 3 قیدیوں کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ کھلی عدالت میں سنایا اور تینوں درخواستیں مسترد کردیں۔ تفصیلی وجوہات تحریری فیصلے میں درج کی جائیں گی۔

 اڈیالہ جیل کے تین قیدیوں نجی اسپتال میں علاج کرانے اور بیرون ملک مقیم اہلخانہ سے فون پر بات کرانے کی استدعا  کررکھی تھیں۔

 یہ بھی پڑھیں:ایئرپورٹ پر ہڑتال، ہزاروں مسافر پھنس گئے! درجنوں پروازیں متاثر

 دوسری جانب سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے حوالے سے عظمیٰ خان کی توہین عدالت کی درخواست جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا پھر مسترد کر دی۔

عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے بانی پی ٹی آئی کی شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقلی سے متعلق سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

عظمیٰ خان کی درخواست میں کہا گیا تھا کہ توہین عدالت کی درخواست کو فوری سماعت کیلئے مقرر کیا جائے اور ممکن ہو تو رواں یا آئندہ ہفتے اس پر سماعت کی جائے۔