ایف آئی اے میں انسپکٹرکی بھرتیاں،ایف پی ایس سی کی 5 متبادل امیدواروں کی تقرری کی سفارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک) ایف آئی اے میں انسپکٹر (گریڈ 16) کی اسامیوں پر بھرتی کے حوالے سے پیشرفت ہوئی ہے، فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے 5 متبادل امیدواروں کی تقرری کی سفارش کر دی۔
ایف پی ایس سی کے مطابق متبادل امیدوار ان افراد کی جگہ نامزد کیے گئے ہیں جنہوں نے کامیاب قرار دیے جانے کے باوجود جوائننگ نہیں دی، متبادل امیدواروں میں حضرت بلال، شاہد علی، محمد مشاہد ریاض، نمرہ الطاف اور مناہل سلیم شامل ہیں،
ایف پی ایس سی کے مطابق حضرت بلال کا تعلق خیبر پختونخوا اوپن میرٹ، شاہد علی کا سندھ رورل اوپن میرٹ، محمد مشاہد ریاض کا پنجاب اوپن میرٹ، نمرہ الطاف کا پنجاب ویمن کوٹہ جبکہ مناہل سلیم کا سندھ اربن اوپن میرٹ سے ہے، ایف پی ایس سی کے نوٹس کے مطابق سندھ اربن ویمن کوٹہ ون کی ایک آسامی کیلئے ریزرو میرٹ لسٹ میں کوئی اہل متبادل امیدوار دستیاب نہیں تھا، اس لیے اس آسامی پر متبادل امیدوار کی سفارش نہیں کی گئی، ایف پی ایس سی کے مطابق جن امیدواروں کی جگہ متبادل نامزد کیے گئے ان میں توفیق احمد، وقار احمد، وقار اسلم، محمد فیضان حمید، اعزاز علی اور کشف شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا پی ٹی آئی کا مارچ ملتوی ہونے پر مزاحیہ تبصرہ