پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیاں؛آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین) پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کےمقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی اوردیگر کیخلاف آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔
پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کےمقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی ودیگر کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،ملزمان کی حاضری مکمل نہ ہونے پر کارروائی ملتوی کر دی گئی ۔
سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی بیماری کے باعث پیش نہیں ہوئے،وکلاء نے پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی جس کے بعدعدالت نے کیس کی مزید سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں:طلبہ وطالبات کوڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کیلئے خصوصی انتظامات
اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے کیس کی سماعت کی،سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی پیش ہوئے،دیگر شریک ملزمان نے بھی عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی ۔
شریک ملزم مختار رانجھا کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرلئے گئے ہیں۔