انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

Nov 25, 2025 | 19:27:PM
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 4 پیسے سستا ہوگیا ۔انٹر بینک میں ڈالر 280.61 روپے سے کم ہوکر 280.57 روپے پر بند ہوا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5 پیسے کمی  سے 281.60 روپے ، یورو 5 پیسے اضافے سے 326.62 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 34 پیسے اضافے سے   371.55 روپے ،یو اے ای درہم 2 پیسے  بڑھ کر77.41 روپے کا ہوگیا  ۔اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال  75.55 روپے پر برقرار رہا۔

یہ بھی پڑھیں:کسانوں کیلئے بڑا ریلیف