واجبات جمع کرانے کی آخری تاریخ،کسان کارڈ ہولڈرزکیلئےبڑی خبر

Nov 25, 2025 | 18:31:PM
واجبات جمع کرانے کی آخری تاریخ،کسان کارڈ ہولڈرزکیلئےبڑی خبر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کسانوں کی سہولت کے پیش نظر کسان کارڈ کے واجبات جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی، کسان کارڈ کی واجب الادا رقم کی ادائیگی کی آخری تاریخ 25 نومبر 2025 مقرر کر دی ہے۔

محکمہ زراعت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ مقررہ تاریخ تک ادائیگی نہ کرنے والے کسان متعدد سرکاری سہولیات سے محروم ہوسکتے ہیں،اعلامیے کے مطابق واجب الادا رقم جمع نہ کروانے والے کسان 24 مہینے کی سبسڈی سے محروم ہوسکتے ہیں اور انہیں دو بار تصدیقی میسج بھیجنے کی سہولت بھی نہیں مل سکے گی،کسان بینکوں سے قرض کی سہولت حاصل نہیں کر سکیں گے ، پلانٹ پروٹیکشن سبسڈی سے بھی فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔

اس کے علاوہ کھاد و بیج سکیموں میں شرکت بھی ممکن نہیں رہے گی جبکہ حکومت کی جانب سے جاری دیگر سبسڈی  سکیموں سے بھی باہر ہو جائیں گے۔

پنجاب حکومت نے کسانوں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی مشکلات سے بچنے کے لیے واجبات کی بروقت ادائیگی یقینی بنائیں تاکہ وہ صوبے میں جاری سبسڈی اور مراعات سے مکمل فائدہ اٹھا سکیں۔

مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 0800-17000 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  کاشتکاروں کیلئے خوشخبری !پنجاب میں گندم کے پیداواری مقابلے 26-2025 کا اعلان