ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کرنیوالے کی خودکشی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) میلسی میں ذہنی معذور لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم نے پولیس گرفتاری کے خوف سے خودکشی کر لی۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم عابد حسین کے خلاف تھانہ کرم پور میں زیادتی کا مقدمہ درج تھا۔
پولیس کو اطلاع ملی کہ ملزم زور کوٹ کے علاقے میں ایک زیر تعمیر عمارت میں چھپا ہوا ہے، جس پر پولیس ٹیم نے گرفتاری کے لیے وہاں چھاپہ مارا۔
مزید پڑھیں:زمین کا تنازع ،بھکر میں 5 افراد جاں بحق
پولیس کے مطابق جیسے ہی اہلکاروں نے عمارت کا گھیراؤ کیا، ملزم عابد حسین نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو گولی مار لی۔
گولی لگنے کے نتیجے میں ملزم موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
پولیس نے ملزم کی لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور واقعے کی مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔