گوجرانوالہ میں پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکے اور لڑکی نے خودکشی کرلی

Aug 21, 2026 | 17:56:PM
گوجرانوالہ میں پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکے اور لڑکی نے خودکشی کرلی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد اقبال رانا)گوجرانوالہ میں پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکے اور لڑکی نے خودکشی کرلی، نوجوان مظہر کامونکی کی رہائشی لڑکی نیشا کے ساتھ شادی کرنا چاہتا تھا۔

ذرائع کے مطابق گھر والوں نے شادی سے منع کیا تھا نوجوان لڑکی کو لیکر پیپلز کالونی پہنچ گیا ،دونوں نے گندم میں رکھنے گولیاں کھا لی،تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکے۔

پولیس کے مطابق پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ،لڑکی کے اغواء کا مقدمہ تھانہ صدر کامونکی میں درج تھا۔

پولیس کے مطابق گوجرانوالہ واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں جلد حقائق سامنے لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں اضافہ ، اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا