صادق آباد:بیٹے کی پسند کی شادی، ملزمان نے باپ کی ناک کاٹ دی

Aug 21, 2026 | 12:04:PM
صادق آباد:بیٹے کی پسند کی شادی، ملزمان نے باپ کی ناک کاٹ دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز )صادق آباد میں بیٹے کے پسند کی شادی کرنے پر ملزمان نے اس کے باپ کی ناک کاٹ دی۔ 

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ صادق آباد کے علاقے جمال الدین والی میں پیش آیا جہاں بیٹے کی پسند کی شادی کی رنجش پر مسلح ملزمان نے ایک گھر پر حملہ کیا۔ 

متاثرہ شخص کا کہنا ہےکہ مسلح افراد اسے گھر سے اغوا کرکے کھیتوں میں لے گئے تھے اور ناک کاٹ کرفرار ہوگئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:طیارہ گر گیا،کوئی مسافر زندہ نہ بچ سکا

بزرگ شہری نے کہا کہ میرے بیٹے اللہ وسایا نے لال بخش کی بیٹی بختاور کے ساتھ عدالتی نکاح کیا ،گھر سے نماز کے لیے نکلا تو مسلح افراد نے مجھ پر حملہ کر دیا

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔