ہالی وڈ کے معروف ہدایتکار اپنی اہلیہ سمیت گھر میں مردہ پائے گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ کے معروف ہدایتکار روب رائنر اور انکی اہلیہ اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ہدایتکار روب رائنر اور ان کی اہلیہ میشل رائنر لاس اینجلس میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ،لاس اینجلس پولیس نے واقعے کو قتل کا مشتبہ کیس قرار دیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اہل خانہ کے ایک فرد نے ان کے گھر پہنچنے پر دونوں کو مردہ پایا اور پولیس کو آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ریئلٹی شو ’’لازوال عشق‘‘ کو یوٹیوب سے ہٹانے کی اصل وجہ سامنے آگئی
واضح رہے کہ روب رائنر مشہور ٹی وی سیریز All in the Family کے اداکار اورWhen Harry Met Sally اور The Princess Bride جیسی فلموں کے ہدایتکار کے طور پر جانے جاتے ہیں۔