ریئلٹی شو ’’لازوال عشق‘‘ کو یوٹیوب سے ہٹانے کی اصل وجہ سامنے آگئی

Dec 14, 2025 | 14:43:PM
ریئلٹی شو ’’لازوال عشق‘‘ کو یوٹیوب سے ہٹانے کی اصل وجہ سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی ریئلٹی شو’’ لازوال عشق‘‘ کو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے پاکستان میں ہٹا دیا ۔
برطانوی ریئلٹی شو’’ لو آئی لینڈ ‘‘سے مشابہ اس شو کی اب تک 50 اقساط نشر ہو چکی تھیں۔
شو کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر جاری بیان کے مطابق پروگرام سیاسی وجوہات کی بنا پر پاکستان میں دستیاب نہیں رہا۔
 انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، برطانیہ، امریکا، فرانس اور جرمنی سمیت چند ممالک میں یہ شو وی پی این کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے،یوٹیوب کی جانب سے شو کی معطلی یا پابندی کی وجوہات پر تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔
واضح رہے کہ اردو زبان میں پیش کیے جانے والے اس شو نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی تھی جبکہ اس کے پہلے ٹریلر کو 20 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا،100 اقساط پر مشتمل اس پروگرام کی میزبانی اداکارہ عائشہ عمر کر رہی ہیں،تاہم منفرد اور متنازع موضوع کے باعث شو کو پاکستانی صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا رہا،پروگرام کے خلاف پیمرا میں درخواست بھی دائر کی گئی، جس میں غیر شادی شدہ مرد و خواتین کو ایک ساتھ رہتے دکھانے کو ملکی، مذہبی اور سماجی اقدار کے منافی قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کپل شرما اب کتنی دولت کے مالک ہیں؟ جان کرحیران رہ جائیں گے
پیمرا نے شو کے خلاف متعدد شکایات موصول ہونے کی تصدیق کی ہے، تاہم ادارے نے واضح کیا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اس کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے اس لیے پی ٹی اے سے رجوع کیا گیا ہے۔