معروف فلمساز اور ہدایتکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف بھارتی فلمساز اور ہدایت کار کوکو کوہلی 77 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کوکو کوہلی نے اجے دیوگن کو فلمی دنیا میں متعارف کرایا تھا، ان کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم ’پھول اور کانٹے‘ تھی، جو باکس آفس پر کامیاب رہی۔
فلمساز کےقریبی دوست اور پروڈیوسر اشوک پنڈت نےانکے انتقال کی تصدیق کرتےہوئے بتایا کہ کوکو کوہلی کوبظاہرکوئی بیماری نہیں تھی،انہیں اچانک شدید نوعیت کا دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
کوکو کوہلی کئی دہائیوں تک ہندی فلم انڈسٹری سےوابستہ رہے،ان کی دیگر معروف فلموں میں ’حقیقت‘، ’ظلمی‘، ’اناڑی نمبر 1‘ اور ’یہ دل عاشقانہ‘ شامل ہیں،بطور ہدایتکار انکی آخری فلم ’وہ تیرا نام تھا‘ تھی، جو 2004 میں ریلیز ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:سانحہ پمز ہسپتال، وزیراعظم نے وفاقی سیکرٹر ی صحت کو عہدے سے ہٹا دیا، اعلیٰ سطح تحقیقاتی کمیٹی قائم