عائشہ اکرم کب سے بلیک میل ہورہی تھی؟ریمبو کون ہے اور خان بابا کا کیا کردار ہے؟ٹک ٹاکر کے انٹرویو میں ہوشربا انکشافات

Oct 13, 2021 | 18:35:PM
عائشہ اکرم، ریمبو، ویڈیو بناتے رہے،
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے کہاہے کہ میرا ریمبو کیساتھ ڈھائی تین سال سے رابطہ ہے اورہم کچھ عرصہ ویڈیو بناتے رہے ہیں لیکن کچھ عرصہ بعد میری ایک ویڈیو اس کے ہاتھ لگی تھی جس سے ریمبو مجھے بلیک میلنگ کرکے ٹک ٹاک پر لایا ،ریمبو کیساتھ میرتعلق ا صرف ٹک ٹاک کی حد تک ہی تھا۔
یادگار واقعہ میں ریمبو کے گرفتاری کے بعد بیانات پر 24 نیوز کے پروگرام” جرم بے نقاب “میں گفتگو کرتے ہوئے عائشہ اکرم نے کہاکہ ریمبو 2 سال سے مجھے بلیک میل کررہا تھا،ریمبو خود ہی نہیں بلکہ دو،تین اور لوگوں سے بھی بلیک میل کررہا تھا،جس میں خان بابا بھی شامل ہے، خان بابا اپنی بیوی عنایا خان کیساتھ ملا ہوا تھا ، ریمبو بھی اس میں ملوث تھا،ان کے ساتھ دو نامعلوم لڑکیاں بھی ملوث ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: عائشہ عمر کی چالیسویں سالگرہ ۔۔۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ۔۔۔
عائشہ اکرم نے کہاکہ کچھ عرصے پہلے ان کے ہاتھ میری ایک ویڈیو لگی تھی جو میری اور میرے منگیتر کی تھی،اس ایک ویڈیو کی وجہ سے ریمبو نے میرے ساتھ اتنی ویڈیو بنائی اور پھر خان بابا تک پہنچائیں ۔
ٹک ٹاکر کا کہناتھا کہ یہ لوگ دوسال تک مجھے کیش کرتے رہے اور میں ان کی بلیک میلنگ کا نشانہ بنتی رہی ، ان کاکہناتھا کہ میں اداروں کو ثبوتوں کیساتھ بتا چکی ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر کی نرسز اور خواتین ڈا کٹر ز سے متعلق نازیبا ویڈیو ز کا معاملہ ۔۔سنسنی خیز انکشافات کے ساتھ ویڈیو وائرل
عائشہ اکرم نے کہاکہ میرا ریمبو کیساتھ ڈھائی تین سال سے رابطہ ہے اورہم کچھ عرصہ ویڈیو بناتے رہے ہیں لیکن کچھ عرصہ بعد میری ایک ویڈیو اس کے ہاتھ لگی تھی جس سے ریمبو مجھے بلیک میلنگ کرکے ٹک ٹاک پر لایا ،ریمبو کیساتھ میرتعلق ا صرف ٹک ٹاک کی حد تک ہی تھا۔
انہوں نے کہاکہ یادگاروالے واقعہ کا مجھے بالکل بھی علم نہیں تھا،ان کا کہناتھا کہ کسی نے کوئی پیسہ نہیں لیا اور نہ ہی ایسی کوئی بات ہوئی ہے،ریمبو کے پاس اپنے آپ کو بچانے کیلئے کوئی جواز نہیں ہے تو اس نے سرسری سی ایک بات کردی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی ایک اور کال لیک..اہم بات سامنے آ گئی