عائشہ عمر کی چالیسویں سالگرہ ۔۔۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ۔۔۔

Oct 13, 2021 | 18:10:PM
عائشہ عمر چالیس سال کی عمر
کیپشن: عائشہ عمر فائل فوٹو

(24نیوز)لالی ووڈ کی معروف ایکٹریس عائشہ عمر چالیس سال کی ہوگئیں ۔عائشہ عمر نے اپنی چالیسویں سالگرہ اپنے قریبی دوستوں اور کولیگس کے ساتھ منائی۔

تفصیلات کے مطابق عائشہ عمر نے اپنی سالگرہ کی تقریب کی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر  شیئر کی ہے ویڈیو میں عائشہ عمر  بیک وقت تین کیک کاٹ رہی ہیں۔جبکہ سوشل میڈیا پر اداکارہ کو مداحوں و انڈسٹری کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے جسے وہ اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کر رہی ہیں۔

ویڈیو میں عائشہ عمر نے اپنے چاہنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے کیریئر اور زندگی میں آنے والے اہم ترین افراد کا شکریہ ادا کیا ہے خواتین کو خراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے تقرر کیلئے سمری وزیراعظم آفس کو موصول