ڈاکٹر کی نرسز اور خواتین ڈا کٹر ز سے متعلق نازیبا ویڈیو ز کا معاملہ ۔۔سنسنی خیز انکشافات کے ساتھ ویڈیو  وائرل

Oct 13, 2021 | 18:18:PM
ڈاکٹر۔نازیبا ویڈیو۔ہراساں
کیپشن: متاثرہ خاتون انٹریو دے رہی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جناح ہسپتال کے ڈاکٹر کی نرسز اور خواتین ڈا کٹر ز کی نازیبا ویڈیو ز بنانے والےمر کزی ملز م کی گرفتار ی کے بعد مزید اہم انکشافات کے ساتھ ایک ویڈیو  سا منے آئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو  میں اقرا نام کی ایک خاتون کہہ رہی ہے کہ جو ڈاکٹر ہمیں بلیک میل کررہاتھا اس کا نا م ڈا کٹر شہباز ہے۔یہ سلسلہ تھوڑا عر صہ پہلے شرو ع ہوا۔وہ ایک عا دی شر ابی ہے۔وہ جس لڑکی کے ساتھ ریلیشن شپ میں رہا وہ لڑکی میری دو ست ہے۔وہ باجوہ اور شا ہدرہ ہسپتال میں ڈیو ٹی کرتی ہے۔میں بھی باجوہ اور شاہدرہ میں کا م کر تی ہوں۔جب یہ معاملہ تھوڑاسامنے آیا تو باجوہ ہسپتال وا لوں نے مجھے پو چھا تمھارا اس سے کیا تعلق ہے تو میں نے کہا کچھ نہیں۔

خاتون کامزید کہنا تھا کہ ڈا کٹر شہباز مجھے  بھی مجبور کرتا رہا کہ میرے ساتھ دوستی کرو۔میسج بھی کرتا رہا کہ میں لینے آئوں کیا آپ کو۔اسکے میسجزاور تصاویر میرے پا س موجو د ہیں۔میں آخر تک اسے منع کر تی رہی مگر وہ بضد تھاکہ تمھیں لینے آئوں۔فیس ٹو فیس ملنے کاکہتا رہا مگر میں منع کر تی رہی۔مجھے مینٹلی ٹا رچر کرتا رہا۔وہ اس طرح کہ میری ڈیو ٹی ایوننگ کی تھی۔و ہ کبھی مارننگ کبھی ایونننگ کروا دیتا۔کبھی ویکسین کبھی کسی اور کا ئونٹر پہ کروا دیتا۔میں نے ڈا کٹر صبا حت سے بھی درخواست کی کہ میرے سمیسٹر کی مشکلا ت ہیں مگرانہوں نے بھی میری ایک با ت نہ سنی۔میں نے کئی با ر کوشش کی مگر میڈم صباحت نے میری ایک نہ سنی۔پھر ڈاکٹر شہبا ز میرے پا س آیا اور کہا کہ میر ی بات مان لیتی تو آج اس طرح ذلیل نہ ہو تی۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آبادبلوچستان کی سیاست کا مرکز بن گیا۔۔ جام کما ل کیلئے آئندہ 48 گھنٹے اہم

یا د رہے کہ ایف آئی اے نے گزشتہ روز نشہ آور مشروب پلا کرنرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی نازیبا ویڈیو بنانے والا جناح ہسپتال کا ڈاکٹر گرفتار  کیا تھا۔  ڈاکٹر کے موبائل سے نرسز اور لیڈی ڈاکٹر کی پچاس انتہائی نا زیبا ویڈیو زبرآمد ہوگئیں۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم مختلف بہانوں سے نرسز اور لیڈی ڈاکٹرزکو بلا کر نشہ آور مشروب پلاتا اور ان کی نا زیبا وڈیوز بنالیتا تھا۔اس گھناؤنے کام میں اس کے دیگر دوست بھی شامل تھے۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ملزم ڈاکٹر عبداللہ حارث کے دیگر ساتھی ڈاکٹرز کے نام صیغہ راز میں رکھے جارہے ہیں تاکہ وہ کہیں فرار نہ ہوجائیں اور ان کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:نشہ آور مشروب پلا کرنرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی نازیبا ویڈیو ز بنانے والا ڈاکٹر گرفتار۔۔50ویڈیوز برآمد