نشہ آور مشروب پلا کرنرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی نازیبا ویڈیو ز بنانے والا ڈاکٹر گرفتار۔۔50ویڈیوز برآمد

Oct 12, 2021 | 21:17:PM
جناح ہسپتال،ڈاکٹر،نازییا،ویڈیوز،بنانے،میں ملوث
کیپشن: جناح ہسپتال کا گرفتار ڈاکٹر ،،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ایف آئی اے نے نشہ آور مشروب پلا کرنرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی نازیبا ویڈیو بنانے والا جناح ہسپتال کا ڈاکٹر گرفتار کرلیا۔

تفصیلا ت کے مطابق لاہورکے جنا ح ہسپتا ل کے ڈاکٹر کے موبائل سے نرسز اور لیڈی ڈاکٹر کی پچاس انتہائی نا زیبا ویڈیو زبرآمد ہوگئیں۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم مختلف بہانوں سے نرسز اور لیڈی ڈاکٹرزکو بلا کر نشہ آور مشروب پلاتا اور ان کی  نا زیبا  وڈیوز بنالیتا تھا۔اس گھناؤنے کام میں اس کے دیگر دوست بھی شامل تھے۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ملزم ڈاکٹر عبداللہ حارث کے دیگر ساتھی ڈاکٹرز کے نام صیغہ راز میں رکھے جارہے ہیں تاکہ وہ کہیں فرار نہ ہوجائیں اور ان کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ۔۔بھارتی میڈیا نے 2 پا کستانی کھلاڑیو ں کو سب سے بڑا خطرہ قرا ر دے دیا