ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ۔۔بھارتی میڈیا نے 2 پا کستانی کھلاڑیو ں کو سب سے بڑا خطرہ قرا ر دے دیا

Oct 12, 2021 | 19:36:PM
با بر ،رضوان،بھارتی،ٹیم ،کیلئے خطرہ
کیپشن: ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)بھا رتی  میڈیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم اور محمد رضوان  کو اپنی ٹیم کیلئے خطرناک قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ با بر او ر رضوان کی اس ٹو رنا منٹ میں جو ڑی  شاندار ۔دونوں کھلاڑیوں نے ٹی ٹوئنٹی میں ایک ساتھ 736 رنز بنائے ہیں۔ اوپننگ جوڑی کے طور پر اس سے قبل 521 رنز جوڑے ہیں۔ بابر اعظم اور محمد رضوان نے پارٹنرشپ میں سب سے زیادہ رنزسکورکیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آریا ن کی گرفتاری۔۔ شاہ رخ خان نے اداکار سلمان خان کے مشورے پر بڑا فیصلہ لے لیا

بھا رتی میڈیا کی رپو رٹ کے مطابق انفرادی طور پر محمد رضوان نے اس سال سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں، انہوں نے جولائی میں ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانےکا عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بالی وڈ کی معروف اداکارہ کا بیٹی کی پیدائش 9 ماہ تک خفیہ رکھنے کا اعتراف۔۔ویڈیو بیان سامنے آگیا
یا د  رہےکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ 24 اکتوبرکو دبئی میں کھیلا جائے گا۔