آریا ن کی گرفتاری۔۔ شاہ رخ خان نے اداکار سلمان خان کے مشورے پر بڑا فیصلہ لے لیا

Oct 12, 2021 | 19:02:PM
شاہ رخ،کا ،سلمان،کے،مشورے ،پر عمل، کا فیصلہ
کیپشن: سلمان خان،شا ہ رخ خان،آریان ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)بیٹے آریا ن کی گرفتاری کے بعد  شاہ رخ خان نے اپنے دوست اور ساتھی اداکار سلمان خان کے مشورے پر آریان خان کے وکیل کو تبدیل کرنے کا  فیصلہ کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھا رتی میڈیاکی رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے آریان خان کا وکیل تبدیل کردیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ ممبئی کے سینئر وکیل امیت ڈیسائی اب آریا ن خان کا کیس ہینڈل کرینگے۔ 

یہ بھی پڑھیں:سدھارتھ کی موت کے صدمے سے دوچار شہناز گل کا ممبئی چھو ڑنے کا فیصلہ؟۔۔ویڈیو وا ئرل

یا د رہے کہ انسداد منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورونے آریان خان کو کروز شپ سے گرفتار کیا تھا جبکہ یہ دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس سے منشیات برآمد ہوئی ہے۔ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کی پہلے تردید کرتے رہے تاہم انہوں نے بعد میں اعتراف جرم کرلیا تھا۔ ممبئی کی مقامی عدالت میں چل رہے اس کیس میں آریان خان 3 مرتبہ درخواست ضمانت دے چکے ہیں اور تینوں ہی مرتبہ انہیں مسترد کردیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:آریا ن کی رہائی میں تاخیر سے گور ی اور شا ہ رخ میں دوریاں ۔۔ کیاعلیحدگی ہو نیوالی ہے؟