سدھارتھ کی موت کے صدمے سے دوچار شہناز گل کا ممبئی چھو ڑنے کا فیصلہ؟۔۔ویڈیو وا ئرل

Oct 12, 2021 | 18:04:PM
شہناز گل، ممبئ،چھو ڑ ،دینگی،نئی خبر
کیپشن: شہناز گل،سدھارتھ شکلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)سدھارتھ شکلا کے انتقال کے بعد کیا شہناز گل ممبئی ہمیشہ کے لئے چھوڑ رہی ہیں ؟

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر شہناز گل کی  ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں بتایا جا رہا ہے کہ شہناز گل نے ہمیشہ کے لئے ممبئی چھوڑنے کا پلان بنایا ہے۔ اس سے ان کے مداح کافی فکر مند ہوگئے ہیں۔

 شہناز گل نے سدھارتھ شکلا  کے انتقال کے بعد اپنے مداحوں، سوشل میڈیا اور یہاں تک کہ اپنے کام سے بھی دوری بنالی تھی، جس کے سبب ان کے قریبی لوگوں سے لے کر مداحوں تک کو ان کی فکر ستا رہی تھی۔ حالانکہ تقریباً ایک ماہ سے بھی زیادہ وقت تک سب سے دوری بنائے رکھنے کے بعد اب دھیرے دھیرے وہ معمول کے مطابق زندگی پر واپس لوٹ رہی ہیں۔ وہ ان دنوں اپنی آنے والی فلم حوصلہ رکھ کی  پرموشن میں مصروف ہیں۔

حال ہی میں سیٹ پر پہنچیں شہناز گل کے چہرے پر مایوسی واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہے۔ حالانکہ وہ مسکرانے کی کوشش کر رہی ہیں، لیکن مداح ان کی آنکھوں کی مایوسی فوراً بھانپ گئے۔ شہناز گل کا ایسا ہی حال فلم کے پرموشن کے دوران بھی دیکھنے کو ملا تھا۔ ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا، ’اس لڑکی میں ہماری جان بستی ہے‘۔ وہیں ایک دیگر صارف نے لکھا، ’بھگوان آپ کو خوش رکھے، آپ کو طاقت اور خوشی ملے‘۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ ریکھا نے ونود مہرہ سے علیحدگی کا فیصلہ کیوں کیا؟بھارتی صحافی کی کتاب میں نئے انکشافات