اداکارہ ریکھا نے ونود مہرہ سے علیحدگی کا فیصلہ کیوں کیا؟بھارتی صحافی کی کتاب میں نئے انکشافات

Oct 11, 2021 | 18:46:PM
ریکھا،سے متعلق ،اہم خبر،بھارتی ،صحافی کا ،انکشاف
کیپشن: ریکھا،ونود مہرہ،فائل فو ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹر نگ ڈیسک)معروف با لی وڈ ادا کا رہ ریکھا کا کہنا ہے کہ اداکا ر  ونود مہرا کی والدہ مجھے بالکل پسند نہیں کرتی تھیں، وہ سمجھتی تھیں کہ میں اس وقت کی بدنام اداکارہ ہوں جس کا ماضی انتہائی خراب ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس بات کا انکشاف معروف بھارتی صحافی یاسر عثمان کی جانب سے لکھی گئی ریکھا کی سوانح حیات میں کیا گیا ہے۔کتا ب میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ونود ریکھا کو ملوانے اپنے گھر لے کر گئے تو ان کی والدہ غصے میں آگئیں اور انہوں نےچیخنا شروع کردیا ساتھ ہی اداکارہ کو گالیاں بھی دیں۔ریکھا کی سوانح حیات میں یہ بھی لکھا گیا کہ ونود مہرا کی والدہ اس قدر غصے میں تھیں کہ انہوں نے ریکھا کو مارنے کیلئے اپنی چپل بھی اتار لی تھی تاہم ونود مہرا نے انہیں روک دیا۔کتاب میں مزید بتایا گیا ہے کہ ریکھا  نےونود کی والدہ کا یہ ردعمل دیکھ کر علیحدگی کا فیصلہ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر انور علی کے گھر صف ماتم بچھ گئی