آریا ن کی رہائی میں تاخیر سے گور ی اور شا ہ رخ میں دوریاں ۔۔ کیاعلیحدگی ہو نیوالی ہے؟

Oct 11, 2021 | 23:12:PM
آرین خان،شاہ رخ خان، گوری خان ،اہم خبر
کیپشن: آرین خان،شاہ رخ خان، گوری خان ،فائل فو ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک) آریا ن کی گرفتار ی تو اپنی جگہ مگر اس کی رہائی میں تاخیر کی وجہ سے گوری خان اور شاہ رخ خان میں دوریا ں بڑھنے لگیں۔اس بات کا انکشاف دونوں کے قریبی افرا د کی جا نب سے چہ میگوئیوں کی صو رت میں کیا جا رہا ہے۔یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ میاں بیو ی میں علیحدگی بھی متو قع ہے۔

تفصیلات کے مطابق 23 سالہ آریان بالی ووڈ میں ایک شناسا چہرہ ہیں لیکن اس کے باوجود وہ شا ہ رخ جیسی عا دا ت والے نہیں ،وہ زیادہ تر پس منظر میں رہتے ہیں، شوز اور تقریبات سے دور یہاں تک کہ انھوں نے اپنا سوشل میڈیا پیج بھی چند برس قبل پرائیویٹ بنایا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس واقعے نے شاہ رخ اور گوری کو ہلاکر رکھ دیا ہے، بہترین وکلا کی معاونت کے باوجود آریان کی ضمانت مسترد ہونے پر شاہ رخ خان کافی مایوس ہیں، اور انھوں نے اپنی فلمی مصروفیات بھی ترک کردی ہیں۔ ان سب کے باوجود شاہ رخ خان کا خاندان آریان کے مستقبل کے حوالےسے بھی غور و خوص  کررہا ہے، کیا آریان کو رہائی کے بعد امریکا یا یورپ بھیج دیا جائے گا؟ 

یہ بھی پڑھیں:کنگنا رناوت نے آریان کی گرفتاری پر ایسا ٹو یٹ کردیا کہ نیا بھونچا ل آگیا