کنگنا رناوت نے آریان کی گرفتاری پر ایسا ٹو یٹ کردیا کہ نیا بھونچا ل آگیا

Oct 11, 2021 | 22:37:PM
کنگنا رنا وت،آریان،شاہ رخ،مشورہ
کیپشن: آریان خان،کنگنا رناوت،فائل فو ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک) بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے  شاہ رخ خان کو بیٹے آریان کی گرفتاری پر طنز کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کےمطابق کنگنا نے انسٹاگرام پر مقبول ہالی وڈ اداکار جیکی چن اور ان کے بیٹے کے حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے ماضی کا واقعہ یاد دلایا کہ کس طرح جیسی چن کو 7 سال پہلے پولیس نےچرس اپنے اپارٹمنٹ میں رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا تھا۔ جیکی چن نے اپنے  بیٹے کی منشیات سکینڈل میں 2014 میں گرفتاری پر معافی مانگی تھی۔

کنگنا کی اس سٹو ری سے ایسا لگتا ہے جیسے کہ وہ شاہ رخ خان کو بیٹے کی حرکت پر معافی مانگنے کا مشورہ دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مجھے برباد کیا ہے میں تجھے بھی برباد کردوں گا۔۔ریمبو کی عائشہ سے ٹیلی فو نک گفتگو وائرل