مجھے برباد کیا ہے میں تجھے بھی برباد کردوں گا۔۔ریمبو کی عائشہ سے ٹیلی فو نک گفتگو وائرل

Oct 11, 2021 | 19:07:PM
عائشہ اکرم ،ریمبو ،نئی ،آڈیو ،کال
کیپشن: عائشہ اکرم،ریمبو،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  میں تیری ساری تصاویر اور ویڈیو میڈیا پر دوں گا ۔ کھیلیں گے نا کھیلنے دیں گے، مجھے برباد کیا ہے میں تجھے بھی برباد کردوں گا ۔جواب میں عائشہ اکرم کہتی ہے کہ میرے ساتھ میری فیملی ہے جہاں مرضی ویڈیوز بھیجو ۔ اقبال پارک کیس میں ٹک ٹاکر عائشہ اور ریمبو کی ایک اور آڈیو سامنے آگئی۔

تفصیلا ت کے مطابق ریمبو نے اس آڈیو ٹیلی فو نک کا ل میں مزید کہا کہ داتادربار کے سامنے پھنسنے والی ویڈیو بھی میرے پاس ہے۔

یا د رہے کہ اس سے قبل بھی  ایک آڈیو سامنے آئی جس میں عائشہ اکرم اور ریمبو کے درمیان ملزموں  کی رہائی کے بدلے رقم لینے کی منصوبہ بندی ہوئی۔مبینہ آڈیو ٹیپ میں عائشہ اکرم اور ریمبو ایک دوسرے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ مجرم 6 ہیں یا 7، عائشہ ریمبو سے کہتی ہے کہ 6 مجرم ہیں جنھیں شناخت کیا ہے۔ریمبو عائشہ سے پوچھتا ہے کہ فی مجرم کتنے پیسے لیے جائیں، زیادہ تر تو غریب ہیں، جس پر عائشہ جواب دیتی ہے کہ مشکل سے ان لوگوں نے 5، 5 لاکھ دینے ہیں۔

دوسری جانب پولیس حکا م کا کہنا ہے کہ تمام آڈیو اور ویڈیوز کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار عدنان صدیقی نے پوتے کی قومی ترانہ پڑھنے کی وڈیو شیئر کردی