بالی وڈ  کی معروف اداکارہ  کا بیٹی کی پیدائش 9 ماہ تک خفیہ رکھنے کا اعتراف۔۔ویڈیو بیان وائرل

Oct 12, 2021 | 19:19:PM
شر یا سرن،بالی وڈ ،اداکا رہ،بیٹی ،کی ،پیدائش
کیپشن: شر یا سرن نے فلم درشیام میں اجے دیو گن کی بیوی کا رو ل کیا تھا،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)با لی وڈ اداکارہ  شر یا سر ن نے ’‘ٹائمز آف انڈیا‘ کو دیے گئے انٹرویو میں تصدیق کی ہے  کہ ان کی بیٹی کی عمر 9 ماہ ہے اور انہوں نے بچی کو  بارسلونا میں جنم دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ شریا سرن نے 9 ماہ تک بیٹی کی پیدائش خفیہ رکھنے کے بعد حال ہی میں تصدیق کی ہے کہ انہوں نے گزشتہ برس بیٹی کو جنم دیا تھا۔انہو ں نے  گزشتہ رو زانسٹاگرام پوسٹ میں اپنے روسی شوہرکے ہمراہ مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں بیٹی کے ہمراہ دکھائی دیے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی بیٹی کئی ماہ کی ہیں۔بولی وڈ اداکارہ کے مطابق انہوں نے بیٹی کا نام ’رادھا‘ رکھا ہے جو  ان کے شوہر کو بہت پسند ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نصرت جہاں اور یش داس گپتا کی شادی نہیں تھی افواہ! اداکارہ کی نئی حقیقت کا انکشاف

 اداکا رہ شریا سرن نے درشیام میں اجے دیوگن کی اہلیہ کا کردار ادا کیا تھا،’درشیام‘ سمیت متعدد مقبول بولی وڈ فلموں میں کام کیا ہے ۔انہو ں نے فلموں ’تھوڑا تم بدلو، تھوڑا ہم، آوارہ پن، تجھے میری قسم، شکریہ، مشن استبول، نہ گھر کے نہ گھاٹ کے اور درشیام‘ سمیت دیگر فلموں میں بھی کام کیا۔انہو ں نے بتایا کہ وہ کافی عرصے بعد اسپین سے بھارت آئی ہیں اور اب وہ جلد ہی تامل، تیلگو اور ہندی زبان کی فلموں کی شوٹنگ شروع کرنے والی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سدھارتھ کی موت کے صدمے سے دوچار شہناز گل کا ممبئی چھو ڑنے کا فیصلہ؟۔۔ویڈیو وا ئرل