نصرت جہاں اور یش داس گپتا کی شادی نہیں تھی افواہ! اداکارہ کی نئی حقیقت کا انکشاف

Oct 12, 2021 | 18:15:PM
نصرت جہاں،بالی وڈ،شادی،انکشاف
کیپشن: نصرت جہاں،یش گپتا،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)بالی وڈ اداکا رہ نصرت جہاں نے سوشل میڈیا پر اداکار یش داس گپتاکے سلیبریشن کی کچھ تصاویر کو شیئر کیا، جسے دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ دونوں نے شادی کرلی ہے اور شوہربیوی کے رشتے میں بندھ چکے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق اداکارہ اور رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں حال ہی میں ماں بنی ہیں۔ پہلے نکھل جین سے پیار، پھر شادی اور پھر طلاق سے متعلق وہ خبروں میں چھائی رہیں۔ دونوں کے درمیان درار تب آئی، جب یہ بحث شروع ہوئی کہ وہ بنگالی اداکار یش داس گپتا  کے ساتھ ریلیشن شپ میں ہیں۔ 10 اکتوبر کو یش داس گپتا کا یوم پیدائش تھا۔

نصرت جہاں نے حالانکہ کچھ دن پہلے اپنے بیٹے کے والد کے نام کا انکشاف کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ تھا کہ ان کے بیٹے کے والد کوئی اور نہیں بلکہ یش داس گپتا  ہیں، لیکن تب تک لوگ سمجھ بیٹھے تھے کہ دونوں نے شادی نہیں کی ہے، لیکن یش داس گپتا کے برتھ ڈے سلیبریشن کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جس کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین یہ اندازہ لگا رہے ہیں کہ دونوں نے اب شادی کرلی ہے۔

نصرت جہاں نے جو تصویر شیئر کی ہے، وہ ایک کیک کی ہے، جس پر Husband اور Father لکھا ہے۔ اس تصویر کو دیکھ کر لوگوں کے دل میں یہ سوال پیدا ہو رہا ہے کہ کیا سچ میں انہوں نے شادی کرلی ہے؟

یہ کیک لوگوں کے دل میں سوال پیدا کر رہا ہے۔حالانکہ دونوں نے ابھی اپنی شادی کو لے کر کوئی انکشاف نہیں کیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ نصرت جہاں نے 26 اگست کو بیٹے ایشان کو جنم دیا تھا۔ وہیں نصرت جہاں اور نکھل جین کی شادی 2019 میں ترکی میں ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ ریکھا نے ونود مہرہ سے علیحدگی کا فیصلہ کیوں کیا؟بھارتی صحافی کی کتاب میں نئے انکشافات